Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Showing posts with label Ramadan Mubarak. Show all posts
Showing posts with label Ramadan Mubarak. Show all posts

Friday, May 15, 2020

سوال: سیدی ، اگر رمضان میں شیاطین قید ہوتے ہیں ، تو ہم اس مقدس مہینے میں ان سے متاثر کیوں ہوتے ہیں؟ کیا دوسرے مہینوں کی نسبت رمضان میں شیطان کا اثرورسوخ کم ہوجاتاہے؟

سوال: سیدی ، اگر رمضان میں شیاطین قید ہوتے  ہیں ، تو ہم اس مقدس مہینے میں ان سے ...
سوال: سیدی ، اگر رمضان میں شیاطین قید ہوتے ہیں ، تو ہم اس مقدس مہینے میں ان سے متاثر کیوں ہوتے ہیں؟ کیا دوسرے مہینوں کی نسبت رمضان میں شیطان کا اثرورسوخ کم ہوجاتاہے؟

اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے

بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔

رمضان میں آپ کے شیاطین جکڑے ہوئے ہوتے ہیں ، دوسرے لوگوں کے شیاطین نہیں (سیدی [ق] ہنستے ہیں)۔کیونکہ رمضان المبارک کے دوران امت پر زیادہ حملے ہوتے ہیں۔کیونکہ کافروں نے (جب ) رمضان کے بارے میں سنا تو کہا ، "یہی وقت ہے ان لوگوں سے لڑنے کا ، کیونکہ وہ بھوکے رہنے (کی وجہ) سے کمزور ہوں گے"۔ تو ، ایسا نہیں ہے کہ شیطان جکڑے ہوئے ہوتے ہیں ، لیکن آپ کا شیطان آپ کے روزوں سے جکڑا جائے گا۔ اور جب بھی آپ روزہ رکھیں ، نبی کریم سیدنا محمدﷺ نے یہ تعلیم فرمائی ،
قَالَ رَسُولَ اللَّهِ :‏‏‏‏ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ، ‏‏‏‏‏
ترجمہ:
آپ ﷺ نے فرمایا : شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے،

اس کا مطلب ہے کہ شیطانی اینرجی(توانائی) اس سے جڑی ہوئی ہے، جو آپ کھاتے پیتے ہیں ، اور جو سانس لے رہے ہیں۔ اور وہ آپ کے سسٹم میں آجاتا ہے ۔ ہم نے کہا ، "شیطان لوگوں کے اندر ہے"۔ آپ جو بھی وضو کر رہے ہیں وہ باہر کے شیطان کیلئے ہے۔ اندر کا شیطان(باطن کا شیطان) زیادہ طاقتور ہے۔ اور جیسے ہی آپ روزے رکھتے ہیں اور اپنے کھانے پینے پر پابندی لگاتے ہیں، تو آپ کے اندر والا(شیطان) "صیام" (روزے) سے کمزور ہوجاتا ہے۔ اسی لئے روزہ رکھنا انتہائی مشکل ہے۔ کیونکہ یہ شیطان اندر سے آپ پر روزہ توڑنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اسے توانائی/اینرجی کی ضرورت ہے ، "اپنا روزہ توڑ دو تاکہ میں تم پر دوبارہ حملہ کر سکوں۔ مجھے توانائی/اینرجی کی ضرورت ہے" ، اور جیسے ہی آپ کھانے پر پابندی لگائیں ، وہ زیادہ کمزور ہوجاتا ہے۔آپ شراب پینے پر پابندی لگاؤ ، وہ کمزور ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے کہا ، "پہلے دس دن رحمة "رحمت" کے ہیں۔ پہلے دس دن مغفرة (مغفرت)نہیں تھے۔ اللہ (عزوجل) نے ہمیں ایک اشارہ دیا کہ ، "یہ رحمت ہے کہ میں نے ایک نور نازل کیا جو آپ کے" نفس"(نفس امارہ) کو زنجیروں سے جکڑے ہوئے ہے ، تاکہ آپ کو رمضان میں اور روزے میں داخل ہونے دیا جاسکے۔ اگر اللہ (عزوجل) نے(ان) دس دنوں میں ایک رحمت نازل نہ فرماتے تو ہر ایک کے نفس نے اُنہیں روزے سے برباد کر دیا ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دوسری قوم کو ، انہیں یہ رحمت روک دی گئی ، اور انہوں نے روزے جاری نہیں رکھے۔ ان کے پاس "لینٹ"(ایسٹر سے پہلے روزوں کا چلہ) ہے ، جہاں وہ ایک دن کے لئے کوکو کولا چھوڑ دیتے ہیں ،(دراصل)یہ تیس دن کا روزہ تھا۔ تو پھر وہ کہتے ہیں ہم "لینٹ(مسیحیت میں روزے کا تہوار)"رکھتے ہیں۔ انھیں تیس دن کا روزہ رکھنا تھا ، لیکن پھر وہ کہتے ہیں:ٹھیک ہے، "بس اپنی پسند کی چیز سے باز رہیں" ، کوئی کہتا ہے ، "مجھے چاکلیٹ پسند ہے" ، "پھر ایک دن کے لئے چاکلیٹ نہ کھائیں"۔ تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے شیطان اتنے مضبوط ہیں ، کہ وہ ایک دن بھی نہیں رُک سکتے۔ یہ اللہ (عزوجل) کی طرف سے ایک رحمت ہے۔ اس زمین پر روزہ رکھنا دو ارب لوگوں کے لئے آسان نہیں ، یہ ایک اشارہ اور علامت ہے۔ اس امت پر اللہ(عزوجل) کی رحمت اس لئے کہ یہ سیدنا محمد (ﷺ) کی رحمت ہے۔ اور یہ کہ اللہ (عزوجل) کے چنے ہوئے رسول(ﷺ) ، یہ ظاہر کرنے کے لئے ، "میرے منتخب کردہ رسول اکرم(ﷺ)، اُن کی امت روزے رکھے گی ۔ کیونکہ میں ان کے خراب کردار ، بری خواہش کو جکڑ رہا ہوں ، تاکہ وہ اس میں داخل ہوں جائیں۔" جب وہ اس میں داخل ہو گئے تو دس دن بعد، شیطان اتنا کمزور ہو جاتا ہے کہ وہ "مغفرت" (رمضان کے دوسرے عشرے'عشرہ مغفرت' میں داخلہ) جاری رکھتے ہیں ، اللہ (عزوجل)(شیاطین/برے کردار کو)جلانے لگتا ہے۔ اس مہینے کا اسم صفت اکیاسی 81 کے تحت ہے ، "ذوالفضل" (فضل کا مالک) ، سیدنا محمد کا اسم مبارک ہے ، جو ہر بھلائی کا منبع ہے۔ اور اللہ (عزوجل) کا اسم "المنتقیم" (بدلہ لینے والا) ہے۔ اگر یہ نہیں کہ اللہ (عزوجل) بھیجے اور یہ فرمائے کہ ، "میں اپنی مخلوق کا بدلہ لینے جا رہا ہوں جو شیاطین نے اِن کے ساتھ کیا ہے" ، کیوں کہ "المنتقیم" آتا ہے ، اور شیطان کو مارنا اور آگ لگانا شروع کردیتا ہے کیونکہ وہ بھاگ رہے ہیں۔ان(امتِ محمدی ﷺ) کا روزہ شیطانوں کو جلا رہا ہے ،ابلیس کو جلا رہا ہے۔ ان شاء اللہ۔
Question : “Seyyidi, If devils are chained during Ramadan, why do we still get influenced by them during this holy month? Is there influence in this holy month much less than others?”
🌹 : A’udhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem Bismillahir Rahmanir Raheem (I seek refuge in Allah from Satan, the rejected one, In the Name of Allah, the Most Beneficent, the Most Merciful).
Your devils are chained in Ramadan, not other people’s devils (Seyyidi (ق) laughs). Because the nation has been more attacked during Ramadan. Because unbelievers heard of Ramadan then said, “that’s the time to fight these people, because they’ll be weak from being hungry”. So, it’s not devils are chained, but your devil will be chained by your fasting. And anytime you fast, Prophet ﷺ taught that , “shaytan runs through your blood”. Means a satanic energy is related to what you eat and drink, and how you breathe. And he comes into your system, we said ,“shaytan is inside people”. All the Wudu (ritual purification) that you’re making outside is for the outside shaytan (devil). The stronger one is the inside shaytan. And as soon as you enter into fasting and restrict your food and drink, that one inside becomes weakened by your “siyam”(fast). That’s why fasting is so hard. Because that shaytan inside is pushing you to break your fast. He needs energy, “break your fast so that I can attack you again, I need energy”, and as soon as you restrict the food, he becomes weaker. You restrict the drinking, he becomes weaker. That’s why we said, “the first ten days is Rehmah (mercy)”, the first ten days wasn’t mahgfirah (forgiveness). Allah (AJ) gave us a clue that, “it’s the Rahma that I send down a light that chains your “Nafs” (lower self), so that allows you to enter into the Ramadan, and into the fast”. If Allah (AJ) had not granted a Rahma in the ten days, everyone’s nafs would have destroyed them from fasting. That’s why every other nation , they were denied that Rahma, and they did not keep the fast. They have “lint”, where they leave coco-cola for a day, this was the fast thirty days. So then they say we , “Lint”. They were supposed to fast thirty days, but then they say okay, “ just abstain from something you like”, somebody say, “I like chocolate”, “then don’t eat chocolate for a day”. So means their devils are so strong, that they can’t stop for one day to do. This is a Rahma from Allah (AJ). It’s not easy for two billion people to be fasting on this earth, it’s an isharat (sign) and a sign. The Rahma of Allah (AJ) on this nation because it’s the Rahma of Sayyidina Muhammad ﷺ. And that Allah (AJ)’s chosen messenger, to show that , “My chosen messenger, his people will keep the fast because I’m chaining their bad character, bad desire, so that they can enter it in”. Once ten days, they have entered it in , that shaytan becomes so weakened that they continue through with “Mahgfirah” ( days of Ramadan), Allah (AJ) begin to burn. Siffet(name) of this month is under eighty-one, “Dhul Fadl”(The possessor of Grace ) , is the name of Sayyidina Muhammad ﷺ, the source of every goodness. And Allah (AJ)’s name is “Al Muntaqim” (The Avenger). That if not for Allah (AJ) to send and say, “I’m going to avenge my creation from what shaytan has done to them”, because “Al Muntaqim” comes, and begin to beat and put fire onto the shaytan, because they’re running. So their fasting is burning devils, burning shaytans. Inshallah.
سوال: سیدی ، اگر رمضان میں شیاطین قید ہوتے  ہیں ، تو ہم اس مقدس مہینے میں ان سے ...

Hazrat Ayesha RA Said Shab e Barat لیلۃ القدر(شب قدر ) کی دعا ،

Shab e Qadr Ka Khas Wazifa - Aim 92


لیلۃ القدر(شب قدر ) کی دعا ،

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا ۔ 

اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ آج کی رات شب قدر ہے تو میں کیا دعا مانگوں ، 

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ،

یوں کہو ،

اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی ( اخرجہ الترمذی )

اللہ !! آپ بہت معاف کرتے ہیں ، معافی آپکو بہت پسند ہے ، 
مجھے معاف کردیجئے ۔ 

عربی زبان میں " عفو " مٹانے ، درست کرنے ، اور بڑھانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ، 

جیسے قرآن میں آیا ہے ، 

یسئلونک ماذا ینفقون ، قل ` العفو ` ۔ 

آپسے لوگ پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں؟ 

فرمادیجئیے جو ضرورت سے ` زائد ` ہو 

یہاں ` العفو ` کے معنی ہیں زائد ، بڑھا ہوا ۔

اسیطرح معاف کرنے کے لئے ، 

جیسے اللہ تعالی نے نبی اکرم ﷺ سے فرمایا ، 

عفی اللہ عنک ،

اللہ نے آپکو معاف کردیا ہے ، 

" عفو " فعول کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے ، 


Afuwwun 
بہت معاف کرنے والے ۔

تحب العفو ،

آپکو معاف کرنا پسند ہے ،

یعنی 

معاف فرمانا آپکی صفت ہے اور آپکو اپنے تمام اسماء وصفات پسند ہیں ، 


نیز !!

آپ یہ بھی پسند فرماتے ہیں کہ بندے بھی ایک
دوسرے کو معاف کردیا کریں ،

(اسمیں یہ بھی اشارہ ہے کہ جو دوسرے کی غلطیاں معاف نہیں کرتا وہ شب قدر میں بھی اللہ سے معافی کی امید نہ رکھے)

فاعف عنی ۔ 

تو مجھے بھی معاف کردیجئیے ۔ 

فائدہ : اس- عفو - کا تعلق

جسم ، روح ، اعمال ، اور رزق سب سے ہے ، 

جسم کا عفو !! جسمانی بیماریاں ختم کرکے شفاء دینا ، 

روح کا عفو !! روحانی بیماریاں دور کرکے با اخلاق اور بلند کردار بنانا ۔

اعمال کا عفو !! نیک اعمال کی توفیق دینا ، ریا کاری سے بچانا ، اعمال کو قبول فرمانا ،

روزی کا عفو !! محتاجگی سے بچانا اور ضرورت سے بڑھ کر دینا ۔ 

یہ دعا قبول ہوگئی تو - ان شاء اللہ - ہر ضرورت پوری ہوجائیگی ۔ 

" عنی " (مجھے ) یہ صرف اپنے لئے ہے ،

اسمیں سبکو شامل کرلیں ،

اور یوں پڑھیں ، 

اللہم انک عفو ، کریم ، تحب العفو فاعف عنا ، 

یقین سے مانگیں اور خوب مانگیں ، 

اللہ قبول فرمائے ،

Significance of Shabe Qadar or Lailatul Qadr in Urdu

Islam4ever: Shab-e-Qadr Dua Urdu Quotes

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

لیلہ القدر میں کامیاب ہونے کے لیے چند نفع مند مختصر وصیتیں!

1- سورج کے غروب کے ساتھ ہی رات کا آغاز ہوجاتا ہے

اور اس کے ساتھ ہی (نیکیوں میں) دوڑنے والا شروع ہوجاتا ہے اور نیکیوں کے لیے تیار رہنے والا بھی۔ پس بیدار ہوجاؤ اور اپنے حواس اور  تمام اعضاء کو مغرب کی اذان کے ساتھ ہی خوب چاق و چوبند کرلو۔

2- نیت کے بغیر عمل نہیں

🔹افطاری کھانا اور رات اور دن کے دوران نیند لینا اچھی نیت کے ساتھ کرو 
🔹مثلا یہ نیت کہ میں ان کے ذریعے اطاعت اور دعا میں مضبوطی حاصل کروں گا اور رات کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کروں گا ان شاءالله 

3- دعا کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں گزارنا

اگر تم اس کی استطاعت رکھتے ہو تو اس کو ایسے ہی کرو
صحیح مسلم میں ہے:
🔹 ”بے شک رات میں ایک گھڑی ایسی ہے جس کے ساتھ مسلمان موافقت کر لے اور اس میں وہ اللہ سے دنیا اور آخرت میں سے جس کام کا بھی سوال کرے اللہ اسے وہ دے دیتا ہے اور ایسا ہر رات ہوتا ہے“
🔹 اور لیلتہ القدر کے بارے میں سفیان ثوری کا یہ قول بھی یاد رکھیں:
"اس رات میں دعا مانگنا مجھے نماز سے بڑھ کر محبوب ہے“

4- دعا پرحریص ہو

🔹 اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی،
اور یہ اس رات کی اہم ترین دعا ہے اور عفو(مٹایا جانا) مغفرت سے بڑھ کر ہے

5- بائیکاٹ

اس رات دیگر چیزوں کی ورق گردانی اور چینلز اور اپنے فون سے خود کو الگ کر لو کیونکہ یہ راستے تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔

6- دل کی موجودگی (حضور قلب) کیساتھ آنسوؤں کا بہانا

🔹 اللہ کےلیےانکساری، جھکنا، گڑگڑانا اور اسکے سامنے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرنا
🔹 سجدے میں خوب طویل دعا کرنا، اور یہ سب قبولیت کی علامات ہیں
🔹 عرفہ کے دن کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو یاد رکھنا اس طرح جیسے مسکین کھانا کھلائے جانے کے لیے کرے تاکہ اللہ کی مغفرت اس کا فضل اور عطا آسان ہوجاۓ۔
7- زمین کے ٹکڑے پر اپنی زخم خوردہ امت کو نہ بھولو
🔹 اپنی دعا  میں سے اور خیر کی دعا کے ساتھ خوشخبری پانا
🔹 اپنے ارادے کو  عمل پر مضبوط کرنے کی نیت ہر اس چیز کی مدد کیساتھ جس کی استطاعت رکھتے ہو۔

8- دن کے وقت تمہارا احسان کرنا رات کی کامیابی کی کنجی ہے

🔹 احسان نافرمانی نہ کرنے، اطاعت کی کثرت اور ایمان والے اعمال پر مشتمل ہے۔

9- ایمان اور ثواب کی نیت
🔹 حدیث میں ہے 
”جس نے لیلتہ القدر میں ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے جو گناہ پہلے ہوچکے وہ بخش دیئے جاتے ہیں“
ایمان کے معنی ہیں کہ اللہ پر ایمان لانے والا اس کے وعدوں اور بہت بڑے اجر کی اور قیام کی فضیلت کی تصدیق کرنے والا۔
احتسابا کا معنی ہے کہ جو اجر اللہ کے پاس ہے اس کی نیت رکھے نہ کہ کسی ریاکاری اور لوگوں سے شہرت حاصل کرنے کی

[زاد القلوب فی رمضان]
📚جامعتہ الفقہ الاسلامی العالمیتہ فی ضوء القرأن واسنتہ📚
Laylat ul-Qadr: Shab e qadr dua and prayers | Pakword

The Night Of Qadar: Significance, Prayers And Worship شبِ قدر

Shab e qadr sms urdu (With images) | Shab e qadr, Shab e qadar ...
.🌺 طاق راتیں (شبِ قدر) میں ہم زیادہ نیکیاں کیسے کما سکتے ہیں🌺

🌻 شبِ قدر  رمضان کی 21، 23، 25، 27، 29 میں سے ایک رات کنفرم ہوتی ہے🌻

     🌷 سورۃ القدر🌷

💥 ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے- فرشتے اور روح الامین اس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں- وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک💥

اس سورۃ سے شبِ قدر کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ رات کتنی برکتوں والی ہے،

🌷 شبِ قدر ہے کیا🌷

🌻1- اس رات کی عبادت کا ثواب  83 سال 4 مہینوں سے بھی زیادہ ہے ہماری زندگی شاید اتنی نہ ہو

🌻2- اگر ہم 5 راتیں جاگ لیں تو 83 سال 4 مہینے سے زیادہ عبادت کا ثواب حاصل کر سکتے ہیں

🌻3- شبِ قدر ان پانچ طاق راتوں میں سے ایک رات کنفرم ہے  21، 23، 25، 27، 29، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو پورے سال میں صرف 5 راتیں جاگنے کا حکم دیا ہے، اور ہم کو کنفرم بتا بھی دیا ہے ان 5 راتوں میں ایک رات شبِ قدر ہے

      🌷 شبِ قدر میں عبادت گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے لیلتہ القدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں💥

      💦بخاری، مسلم💦

     🌷 شبِ قدر کا ثواب🌷 

☘شبِ قدر کی  رات ہر عمل کا ثواب 83  سال 4 مہینے سے بھی زیادہ ہے☘

🌻1- اگر آپ ان 5 طاق راتوں میں دو نفل پڑھتے ہیں تو وہ دو نفل پڑھنا ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے دو نفل مسلسل پڑھے ہیں

🌻2- اگر آپ ایک سپارہ ان 5 طاق راتوں میں پڑھتے ہیں، تو اس کا ثواب ایسے ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل ایک سپارہ پڑھا ہے 

🌻3- اگر ان 5 راتوں میں آپ 500 روپے صدقہ کرتے ہیں، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83  سال 4 مہینے مسلسل صدقہ کیا ہے

🌻4- اگر ان 5 راتوں میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں دعائیں مانگتے ہیں، تو ایسا ہے جیسے آپ نے مسلسل 83 سال 4 مہینے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا ہے

🌻5- اگر ان 5  راتوں میں آپ نے کسی کو نیکی کا حکم دیا برائی سے منع کیا، تو ایسا ہے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل یہ کام کیا

🌻6- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں عمرہ یا نفل طواف کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل عمرہ یا نفل طواف کیا ہے

🌻7- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں تراویح پڑھی، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل تراویح پڑھی ہے 

🌻8- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں مسجد میں قیام کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسجد میں قیام کیا

🌻9- اگر آپ نے رمضان کے آخری عشرے  میں مسجد میں اعتکاف کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسجد میں اعتکاف کیا، کیونکہ طاق راتیں آخری عشرے میں آتی ہیں

🌻10- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی کی افطاری کروائی یا کسی بھوکے کو کھانا کھلایا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے کسی کی افطاری کروائی یا کسی کو کھانا کھلایا

🌻11- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی بیمار کی عیادت کی، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4  مہینے کسی بیمار کی عیادت کی

🌻12- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی کا جنازہ پڑھا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے کسی کا جنازہ پڑھا

🌻13- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں قرآن و حدیث کا درس دیا یا لیا تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے یہ نیکی کا کام کیا

🌻14- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں روزہ رکھا، وہ ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل روزہ رکھا

🌻 15-  اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں ایک جوڑا کپڑوں کا  صدقہ کیا تو وہ ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے روزانہ ایک جوڑا  صدقہ کیا

🌷 ہم 5 طاق راتوں میں کیوں جاگیں؟🌷

💥حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلتہ القدر کی فضیلت بتاتے ہوئے فرمایا " یہ رمضان کے آخری عشرے میں 21 یا 23 یا 25 یا 27 یا 29 کی رات ہے جو شخص اخلاص کے ساتھ اس کاقیام کرتاہے اس کے سابقہ اور لاحقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں 💥

🌻 اس حدیث کے مطابق لیلتہ القدر ان 5 راتوں میں سے ایک رات ہے، اس لیے ہمیں 5 راتوں کو جاگ کر عبادت کرنی چاہیے

🌻 آپ آج ہی اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں کہ آپ نے 5 طاق راتوں میں کون کون سی نیکیاں کرنی ہیں 

🌷 شبِ قدر کی رات کا آغاز اور اختتام کب ہوتا ہے؟🌷

🌻 مغرب کی اذان ہونے کے ساتھ ہی شبِ قدر کا آغاز ہو جاتا ہے، اور طلوع فجر تک اس کا وقت رہتا ہے، مغرب سے لے کر طلوع فجر تک ہم عبادت کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کر سکتے ہیں

🌷 شب قدر سے محروم ہر خیر سے محروم 🌷

💥حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تمہارے پاس یہ ایک ( مبارک) مہینہ آیا ہے، اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے، جو اس سے محروم ہو گیا وہ تمام بھلائیوں سے محروم ہو گیا💥

      💦 ابن ماجہ💦

  🌷 تقدیر کے فیصلے 🌷

🌻1- شبِ قدر میں تقدیر کے فیصلے لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر آتے ہیں

🌻2- ہر انسان کے ساتھ اس رمضان سے اگلے رمضان تک جو جو دنیا میں ہونا ہے، وہ فیصلے ان 5 راتوں میں سے ایک رات آتے ہیں

🌻3- حضرت جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے تمام فیصلے لے کر آتے ہیں

🌻4- ان راتوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کرنی چاہیے کہ تمام فیصلے ہمارے حق میں اچھے ہوں، اللہ ہم سب کو ہر آزمائش سے بچائے

🌻5- کس نے دنیا میں آنا ہے، کس نے مرنا ہے، کس نے بیمار ہونا ہے، کس کو صحت ملنی ہے، کس کی شادی ہونی ہے، یہ سب فیصلے اس رات ہوتے ہیں

🌻6- اس لیے ہمیں رمضان کے آغاز سے دعائیں شروع کر دینی چاہئیں کہ ہمارا سال کا بجٹ ہمارے حق میں اچھا آئے 

 🌷 شبِ قدر کی مسنون دعا🌷

اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوُُّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

اے ﷲ! بے شک آپ معاف کرنے والے ہیں، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں، پس مجھے معاف کر دیجئے۔

       💦ترمذی 💦

🌻  یہ دعا ایک بار پڑھنا ایسا ہے، جیسے آپ مسلسل 83 سال 4 مہینے اپنے گناہوں کی معافی کی دعا مسلسل مانگتے رہے

☘ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے شبِ قدر کی رات عبادت کے لیے دی، اللہ تعالیٰ ہمیں ان 5 طاق راتوں میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ☘

🌹 مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا🌹

طاق راتوں کےاعمال -Laylat al-Qadr -Night of Power



طاق راتوں کےاعمال🌟

‎جاۓ نماز پر قبلہ رو ہو کر پوری توجہ  اور یکسوئی کیساتھ پڑھیں۔ 
‎🌟*تسبیحات *🌟
‎🔹ایک تسبیح استغفار
‎🔹ایک تسبیح درود شریف
‎🔹ایک تسبیح کلمہ طیبہ
‎لَا الٰه الّا اللّٰه
‎🔹ایک تسبیح دعاۓ لیلۃ القدر
‎اللّٰھُمَّ اِنَّک َعَفُوٌّ کَرِیم ٌتُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
‎🔹ایک تسبیح
‎*اَستغفرُاللّٰه لا الٰه الّا اللّٰه اَسْأَلُکَ الْجَنّةَ وَاَعُوذُبِکَ مِنَ النّار۔

‎🌟نوافل🌟
‎🔹*دو رکعات نماز صلوۃ التوبہ ایک اٰیک گناہ جان بوجھ کر کیے جو ان جانے میں کیے جو آئندہ کریں گے۔انکو یاد کر کر کے توبہ اور استغفار کریں ۔اور آئندہ ان گناھوں سے بچنے کی توفیق مانگیں۔اوراللہ سے دعا کریں کہ تمام اخالقی برائیاں ۔غیبت ,چغلی,کینہ حسدوبغض,وغیرہ سے نجات دیں اور حفاظت فرمائیں ۔

‎🔹*دو رکعات صلوۃ الشکر 
‎کے بعد ایک ایک نعمت کا نام لیکر شکر ادا کریں مثلا ایمان ,عزت,اولاد ,صحت ,مال وغیرہ

‎🔹* دو رکعات صلوۃ الحاجات
‎کے بعد سب حاجات کے لیے دعائیں مانگیں۔دین و دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلیے۔ایمان پر خاتمہ اور کلمہ نصیب ہو۔روزمحشراللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہو۔جنت الفردوس نصیب ہو۔بلا حساب کتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالی کا بے حجاب اور دائمی دیدار نصیب ہو۔

‎🔹*دو رکعات نفل اس نیت سے کہ اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو پہنچے اور اسکے بعد دعا مانگیں کہ اللہ ان کو مقام محمود پر پہنچائیں ۔ان کا دیدار اور شفاعت نصیب فرمائیں۔ خواب میں ان کی زیارت ہو۔ان کے دین پر چلنے والا بنائیں ۔سنتوں پر عمل کرنے والا بنائیں ۔ ہمیں جنت البقیع میں دفن ہونے کی سعادت نصیب ہو۔قیامت کے دن انکا فخر بنائیں ۔ان کے ہاتھوں جام کوثر پلائیں ۔انکے ساتھ جنت میں داخل فرمائیں اور جنت میں انکے ساتھ گھر اور شب وروز کی معیت عطا فرمائیں۔ 

‎🔹*دو رکعات نفل سب صحابہ کرام ,تبع تابعین, بزرگان دین جن کے توسط سے ہم تک دین پہنچا کو ثواب پہنچانے کی نیت سے ۔

‎🔹*دو رکعات نفل اپنے بہترین ازدواجی تعلقات کے لیے 

‎🔹*اپنے ہر بچے کے لیے الگ الگ دو رکعات نفل پڑھ کر دعا مانگیں۔اگر وقت کی کمی ہے تو سب بچوں کے لیے دو رکعات نفل پڑھ کر خوب دعائیں مانگیں کہ اللہ ان کو اور انکی نسلوں کو ہر قسم کے فتنے جو آج ہیں یا جو مستقبل میں آئیں گے ان سے محفوظ رکھیں اور خاص طور پر قوم لوط کی کوئی برائی ھمارے بچوں میں نہ ہو۔ بےداغ جوانی عطا ہو۔با حیا ہوں ۔خوب سیرت  ہوں ۔بچیوں بچوں کے اچھے رشتوں کے لیے  دعا کریں چاہے وہ گود ہی کے کیوں نہ ہوں۔

‎🔹*دو رکعات نفل  پڑھ کر والدین کے لیےدعا کریں ۔

‎🔹*دو رکعات نفل پڑھ کر پوری امت مسلمہ جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے جو ابھی ہیں اور جو آئیں گے ان سب کے لیے دعا کریں۔خاص طور پر جن ممالک میں مسلمان بری طرح ظلم کا شکار ہیں ان کے لیے دعا کریں ۔

‎🔹*دو رکعات نفل پڑھ کر آپکے خاندان میں جو لوگ کسی پریشانی کا شکار ہیں انکے لیے دعا کریں۔

‎🔹*دو رکعات نفل حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے دعا مانگیں۔

‎🔹*آخر میں دو رکعات نفل اس شکر کہ اللہ نے اس ساری عبادت کی توفیق دی اوراللہ اسکو قبول فرما لیں ۔

‎🌟قرآن کریم  کی تلاوت🌟
‎جتنی ممکن ہو سکے۔
‎🌟صدقہ🌟
‎چاہے ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔

🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟🔹🌟

Wednesday, May 13, 2020

Ramadan Mubarak 2020

Iman wa Ahtisab aur Ramzan

Ruza :: Hadees

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer