Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Friday, May 15, 2020

The Night Of Qadar: Significance, Prayers And Worship شبِ قدر

Shab e qadr sms urdu (With images) | Shab e qadr, Shab e qadar ...
.🌺 طاق راتیں (شبِ قدر) میں ہم زیادہ نیکیاں کیسے کما سکتے ہیں🌺

🌻 شبِ قدر  رمضان کی 21، 23، 25، 27، 29 میں سے ایک رات کنفرم ہوتی ہے🌻

     🌷 سورۃ القدر🌷

💥 ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے اور تم کیا جانو کہ شبِ قدر کیا ہے؟ شبِ قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے- فرشتے اور روح الامین اس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں- وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک💥

اس سورۃ سے شبِ قدر کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ رات کتنی برکتوں والی ہے،

🌷 شبِ قدر ہے کیا🌷

🌻1- اس رات کی عبادت کا ثواب  83 سال 4 مہینوں سے بھی زیادہ ہے ہماری زندگی شاید اتنی نہ ہو

🌻2- اگر ہم 5 راتیں جاگ لیں تو 83 سال 4 مہینے سے زیادہ عبادت کا ثواب حاصل کر سکتے ہیں

🌻3- شبِ قدر ان پانچ طاق راتوں میں سے ایک رات کنفرم ہے  21، 23، 25، 27، 29، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو پورے سال میں صرف 5 راتیں جاگنے کا حکم دیا ہے، اور ہم کو کنفرم بتا بھی دیا ہے ان 5 راتوں میں ایک رات شبِ قدر ہے

      🌷 شبِ قدر میں عبادت گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے🌷

💥حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے لیلتہ القدر میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں💥

      💦بخاری، مسلم💦

     🌷 شبِ قدر کا ثواب🌷 

☘شبِ قدر کی  رات ہر عمل کا ثواب 83  سال 4 مہینے سے بھی زیادہ ہے☘

🌻1- اگر آپ ان 5 طاق راتوں میں دو نفل پڑھتے ہیں تو وہ دو نفل پڑھنا ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے دو نفل مسلسل پڑھے ہیں

🌻2- اگر آپ ایک سپارہ ان 5 طاق راتوں میں پڑھتے ہیں، تو اس کا ثواب ایسے ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل ایک سپارہ پڑھا ہے 

🌻3- اگر ان 5 راتوں میں آپ 500 روپے صدقہ کرتے ہیں، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83  سال 4 مہینے مسلسل صدقہ کیا ہے

🌻4- اگر ان 5 راتوں میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں دعائیں مانگتے ہیں، تو ایسا ہے جیسے آپ نے مسلسل 83 سال 4 مہینے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا ہے

🌻5- اگر ان 5  راتوں میں آپ نے کسی کو نیکی کا حکم دیا برائی سے منع کیا، تو ایسا ہے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل یہ کام کیا

🌻6- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں عمرہ یا نفل طواف کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل عمرہ یا نفل طواف کیا ہے

🌻7- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں تراویح پڑھی، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل تراویح پڑھی ہے 

🌻8- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں مسجد میں قیام کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسجد میں قیام کیا

🌻9- اگر آپ نے رمضان کے آخری عشرے  میں مسجد میں اعتکاف کیا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسجد میں اعتکاف کیا، کیونکہ طاق راتیں آخری عشرے میں آتی ہیں

🌻10- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی کی افطاری کروائی یا کسی بھوکے کو کھانا کھلایا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے کسی کی افطاری کروائی یا کسی کو کھانا کھلایا

🌻11- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی بیمار کی عیادت کی، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4  مہینے کسی بیمار کی عیادت کی

🌻12- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں کسی کا جنازہ پڑھا، تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے کسی کا جنازہ پڑھا

🌻13- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں قرآن و حدیث کا درس دیا یا لیا تو ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے یہ نیکی کا کام کیا

🌻14- اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں روزہ رکھا، وہ ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے مسلسل روزہ رکھا

🌻 15-  اگر آپ نے ان 5 طاق راتوں میں ایک جوڑا کپڑوں کا  صدقہ کیا تو وہ ایسا ہے جیسے آپ نے 83 سال 4 مہینے روزانہ ایک جوڑا  صدقہ کیا

🌷 ہم 5 طاق راتوں میں کیوں جاگیں؟🌷

💥حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلتہ القدر کی فضیلت بتاتے ہوئے فرمایا " یہ رمضان کے آخری عشرے میں 21 یا 23 یا 25 یا 27 یا 29 کی رات ہے جو شخص اخلاص کے ساتھ اس کاقیام کرتاہے اس کے سابقہ اور لاحقہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں 💥

🌻 اس حدیث کے مطابق لیلتہ القدر ان 5 راتوں میں سے ایک رات ہے، اس لیے ہمیں 5 راتوں کو جاگ کر عبادت کرنی چاہیے

🌻 آپ آج ہی اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں کہ آپ نے 5 طاق راتوں میں کون کون سی نیکیاں کرنی ہیں 

🌷 شبِ قدر کی رات کا آغاز اور اختتام کب ہوتا ہے؟🌷

🌻 مغرب کی اذان ہونے کے ساتھ ہی شبِ قدر کا آغاز ہو جاتا ہے، اور طلوع فجر تک اس کا وقت رہتا ہے، مغرب سے لے کر طلوع فجر تک ہم عبادت کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کر سکتے ہیں

🌷 شب قدر سے محروم ہر خیر سے محروم 🌷

💥حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تمہارے پاس یہ ایک ( مبارک) مہینہ آیا ہے، اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینے سے بہتر ہے، جو اس سے محروم ہو گیا وہ تمام بھلائیوں سے محروم ہو گیا💥

      💦 ابن ماجہ💦

  🌷 تقدیر کے فیصلے 🌷

🌻1- شبِ قدر میں تقدیر کے فیصلے لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر آتے ہیں

🌻2- ہر انسان کے ساتھ اس رمضان سے اگلے رمضان تک جو جو دنیا میں ہونا ہے، وہ فیصلے ان 5 راتوں میں سے ایک رات آتے ہیں

🌻3- حضرت جبرائیل علیہ السلام اللہ کے حکم سے تمام فیصلے لے کر آتے ہیں

🌻4- ان راتوں میں ہمیں اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کرنی چاہیے کہ تمام فیصلے ہمارے حق میں اچھے ہوں، اللہ ہم سب کو ہر آزمائش سے بچائے

🌻5- کس نے دنیا میں آنا ہے، کس نے مرنا ہے، کس نے بیمار ہونا ہے، کس کو صحت ملنی ہے، کس کی شادی ہونی ہے، یہ سب فیصلے اس رات ہوتے ہیں

🌻6- اس لیے ہمیں رمضان کے آغاز سے دعائیں شروع کر دینی چاہئیں کہ ہمارا سال کا بجٹ ہمارے حق میں اچھا آئے 

 🌷 شبِ قدر کی مسنون دعا🌷

اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ عَفُوُُّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

اے ﷲ! بے شک آپ معاف کرنے والے ہیں، معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں، پس مجھے معاف کر دیجئے۔

       💦ترمذی 💦

🌻  یہ دعا ایک بار پڑھنا ایسا ہے، جیسے آپ مسلسل 83 سال 4 مہینے اپنے گناہوں کی معافی کی دعا مسلسل مانگتے رہے

☘ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے شبِ قدر کی رات عبادت کے لیے دی، اللہ تعالیٰ ہمیں ان 5 طاق راتوں میں عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ☘

🌹 مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا🌹

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer