Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Friday, May 15, 2020

Hazrat Ayesha RA Said Shab e Barat لیلۃ القدر(شب قدر ) کی دعا ،

Shab e Qadr Ka Khas Wazifa - Aim 92


لیلۃ القدر(شب قدر ) کی دعا ،

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا ۔ 

اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ آج کی رات شب قدر ہے تو میں کیا دعا مانگوں ، 

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ،

یوں کہو ،

اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی ( اخرجہ الترمذی )

اللہ !! آپ بہت معاف کرتے ہیں ، معافی آپکو بہت پسند ہے ، 
مجھے معاف کردیجئے ۔ 

عربی زبان میں " عفو " مٹانے ، درست کرنے ، اور بڑھانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے ، 

جیسے قرآن میں آیا ہے ، 

یسئلونک ماذا ینفقون ، قل ` العفو ` ۔ 

آپسے لوگ پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں؟ 

فرمادیجئیے جو ضرورت سے ` زائد ` ہو 

یہاں ` العفو ` کے معنی ہیں زائد ، بڑھا ہوا ۔

اسیطرح معاف کرنے کے لئے ، 

جیسے اللہ تعالی نے نبی اکرم ﷺ سے فرمایا ، 

عفی اللہ عنک ،

اللہ نے آپکو معاف کردیا ہے ، 

" عفو " فعول کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے ، 


Afuwwun 
بہت معاف کرنے والے ۔

تحب العفو ،

آپکو معاف کرنا پسند ہے ،

یعنی 

معاف فرمانا آپکی صفت ہے اور آپکو اپنے تمام اسماء وصفات پسند ہیں ، 


نیز !!

آپ یہ بھی پسند فرماتے ہیں کہ بندے بھی ایک
دوسرے کو معاف کردیا کریں ،

(اسمیں یہ بھی اشارہ ہے کہ جو دوسرے کی غلطیاں معاف نہیں کرتا وہ شب قدر میں بھی اللہ سے معافی کی امید نہ رکھے)

فاعف عنی ۔ 

تو مجھے بھی معاف کردیجئیے ۔ 

فائدہ : اس- عفو - کا تعلق

جسم ، روح ، اعمال ، اور رزق سب سے ہے ، 

جسم کا عفو !! جسمانی بیماریاں ختم کرکے شفاء دینا ، 

روح کا عفو !! روحانی بیماریاں دور کرکے با اخلاق اور بلند کردار بنانا ۔

اعمال کا عفو !! نیک اعمال کی توفیق دینا ، ریا کاری سے بچانا ، اعمال کو قبول فرمانا ،

روزی کا عفو !! محتاجگی سے بچانا اور ضرورت سے بڑھ کر دینا ۔ 

یہ دعا قبول ہوگئی تو - ان شاء اللہ - ہر ضرورت پوری ہوجائیگی ۔ 

" عنی " (مجھے ) یہ صرف اپنے لئے ہے ،

اسمیں سبکو شامل کرلیں ،

اور یوں پڑھیں ، 

اللہم انک عفو ، کریم ، تحب العفو فاعف عنا ، 

یقین سے مانگیں اور خوب مانگیں ، 

اللہ قبول فرمائے ،

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer