باسمہ تعالیٰ
*فراخی رزق کا وظیفہ*
(1) حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل
مذکورہ بالا کلمہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر 341 مرتبہ پڑھیں.
اور یہ عمل روزانہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان پڑھیں ورنہ سورج نکلنے سے پہلے پڑھیں، اگر اس وقت بھی نہ پڑھ سکیں تو دن میں کسی وقت پڑھ لیں، ناغہ نہ کریں.
(2) سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم
مذکورہ کلمہ سو سو مرتبہ صبح و شام پڑھا کریں.
(3) یَا وَھَّابُ یَا مُغْنِیْ
مذکورہ کلمے روزانہ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ سو گیارہ مرتبہ پابندی سے پڑھیں، اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں.
ان معمولات کی پابندی سے ان شاء اللہ معاشی تنگی دور ہوگی اور روزی میں غیر معمولی فراخی نصیب ہوگی، صبر و تحمل سے پابندی سے پڑھتے رہیں اور روزی کے ظاہری اور جائز اسباب اختیار کرنے کی بھر پور کوشش کرتے رہیں ان شاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی.
*قرض کی ادائیگی کا وظیفہ*
(1)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں
(2) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :'' اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ''.
(3) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:''اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.''
(4) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔
(5) سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: “اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه ...الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: ١۹) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں،
*✍️:
No comments:
Post a Comment