Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Monday, July 20, 2020

ایت الکرسی

بہت بڑا شاھی خزانہ

ایت الکرسی میں اللہ تعالی کا ذکر 17 مرتبہ آیا ھے۔ 5بار ظاھری الفاظ میں جبکہ 12 بار ضمیروں میں

ایت الکرسی بہت اونچی نعمت ھے۔
یہ نعمت اللہ تعالی ھر کسی کو عطا نہیں فرماتے۔
یہ بہت بڑا شاھی خزانہ ھے۔
یہ خزانہ ھر کسی کو نہیں دیا جاتا۔
یہ ایک خاص قسم کی طاقت ھے۔
یہ طاقت ھر کسی کو نہیں ملتی۔
اس لئے آپ نے دیکھا ھوگا کہ لوگ طرح طرح کے وظائف میں گھنٹوں لگا دیتے ھیں۔
مگر آیت الکرسی نہیں پڑھتے۔
یہ سب کچھ اس لئے ھے کہ
آیت الکرسی
صرف چار طبقوں کو اہتمام کے ساتھ نصیب ھوئی ھے۔
1=انبیاء علیہم السلام کو
اب نبوت کا دروازہ بند ھو چکا ھے۔
2=صدیقین کو
یہ دروازہ کھلا ھے۔
مگر "صدیق" کا بلند مقام بہت کم افراد کو ملتا ھے۔
3=وہ شخص جس سے اللہ تعالی محبت فرماتے ھیں۔
اسے آیت الکرسی کا اھتمام نصیب ھوتا ھے۔
دروازہ کھلا ھے۔
اللہ تعالی ھمیں اس طبقے میں شامل فرمائے۔
4=وہ شخص جس نے اللہ تعالی کے راستے میں شہید ھونا ھو۔
اسے آیت الکرسی کا اھتمام نصیب ھوتاھے۔

احادیث صحیحہ" میں آیت الکرسی کا ایک خاص فائدہ یہ مزکور ھے کہ
یہ آیتہ مبارکہ شیطان کو بھگاتی ھے۔
شیطان کے شر   وسوسے اور نقصان سے بچاتی ھے۔
اور اس کا پڑھنے والا ایک ایسی خاص حفاظت میں آ جاتا ھے
جس حفاظت کو شیاطین نہیں توڑ سکتے اور آیت الکرسی پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالی حفاظت کے خاص فرشتے نازل فرما دیتا ھے۔
یہ مضمون کئی احادیث مبارکہ میں آیا ھے۔
اس سے بعض اھل علم نے یہ عجیب نقطہ سمجھا ھے کہ
آیت الکرسی انسان کو شیطان۔ جن ۔ جادو۔ نظر سے تو بچاتی ھی ھے
ساتھ ساتھ ھر اس حالت میں بھی یہ کام آتی ھے۔
جسے ھم  شیطانی حالت  یا  شیطانی کیفیت  کہہ سکتے ھیں۔
یہ شیطانی حالت ھم پر شیطان کے حملے کی وجہ سے طاری ھوتی ھے۔
مثلا
بہت زیادہ غصہ
گندی اور ناجائز شہوت کا بھڑکنا
بد نظری کی طرف مائل ھونا
میاں بیوی کا آپس میں لڑنا
مسلمانوں سے فضول جھگڑا یا گالم گلوچ کرنا
ایک دم مایوس ھو کر بجھ جانا
غیر اللہ میں سے کسی کے خوف یا ڈر کا مسلط ھونا
وغیرہ وغیرہ
یہ سب حالتیں اور کیفیات ھم پر
شیطان کے حملے کی وجہ سے آتی ھیں
وہ شیطان انسانوں میں سے ھوں یا جنات سے

اب جبکہ اللہ تعالی نے آیت الکرسی میں یہ تاثیر رکھی ھے کہ
وہ اصل شیطان کو بھگا دیتی ھے تو پھر
شیطانی کیفیات کو بھگانا تو اس کے لئے اور بھی زیادہ آسان ھے
پس ھم پر ایسے " شیطانی حالات "
آئیں تو ھم یقین اور توجہ سے آیت الکرسی کا ورد شروع کر دیں
اس سے ان شاءاللہ یہ کیفیات درست ھو جائیں گی۔
اسی طرح اگر یہ " شیطانی کیفیات"  ھم پر تو نہ ھوں مگر آس پاس بن رھی ھوں۔
مثلا۔ گانے بجانے کی آوازیں
مسلمانوں کا باھمی جھگڑا
اھل غیبت کی مجلس
چغل خوروں کے فتنے

تب بھی ھم آیت الکرسی  کی امان میں آ کر اپنے آس پاس کی اس شیطانی کیفیات  سے خود کو محفوظ کر سکتے ھیں۔

آیت الکرسی میں حفاظت کی مضبوط تاثیر ھے۔
جیسا کہ کئی احادیث صحیحہ سے ثابت ھے۔
آیت الکرسی  کے مقابلے میں کوئی  باطل کلام  نہیں ٹھہر سکتا۔
کوئی جادو
کوئی منتر
کوئی شعبدہ
یا
کوئی شیطانی تصرف
آیت الکرسی  کے مقابلے میں زرہ برابر طاقت نہیں رکھتا۔
آیت الکرسی کی تفسیر غور و فکر کے ساتھ پڑھی جائے تو اس میں علم کا بے کراں سمندر نظر آتا ھے۔
اور اس کا ھر جملہ انسان کو عجیب روحانی ترقی اور پرواز عطاء فرماتا ھے۔
سونا قیمتی ھے۔
مگر
اسی کے لئے جس کے پاس ھو۔
پانی پیاس بجھاتا ھے مگر
اسی کی جو  اسے پئے۔

آیت الکرسی   بڑی عظیم نعمت ھے
مگر اسی کے لئے جو اسے پائے۔

ایک مسلمان  آیت الکرسی سے وہ  وہ فائدے اٹھا سکتا ھے ۔
جو ارب پتی مالدار اپنے مال سے نہیں اٹھا سکتا۔
لیکن   آیت الکرسی  کا فائدہ اسی کو ملتا ھے۔
جو اس کے مطالبات اور تقاضے پورے کرے۔

آیت الکرسی  کا پہلا سبق اور جملہ ھی یہی ھے کہ صرف ایک اللہ تعالی سے جڑو۔
اس کے سوا نہ کسی کو معبود مانو۔
نہ مشکل کشا  اور  نہ حاجت روا۔
جس پر موت آتی ھو وہ معبود نہیں ھو سکتا۔
آیت الکرسی کا پہلا تقاضہ یہ ھے کہ
ھم عقیدہ توحید پر پختہ ھوں۔
ھم  آیت الکرسی  کے ھر جملے پر مکمل ایمان لائیں اور دل سے یقین رکھیں۔
ھم آیت الکرسی کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھیں۔
اور پھر ھم محبت اور یقین کے ساتھ آیت الکرسی کو اپنا ورد بنا لیں۔
یاد رکھیں
یہ آیت الکرسی ایک بہت بڑا خزانہ ھے۔
جو اسے جتنا اپناتا ھے
وہ اس سے اسی قدر فائدہ پاتا ھے۔
بس آخر میں چند ضروری باتیں اور ایک وظیفہ۔
پہلی بات یہ کہ
آپ میں سے جو باقائدہ قاری نہیں ھیں
وہ آج ھی آیت الکرسی کسی عالم یا قاری کو سنا کر الفاظ کی تصحہح کرا لیں۔
دوسری بات یہ ھے کہ
آیت الکرسی  کا ترجمہ پڑھ لیں اور سمجھ لیں۔
اور اس میں جو کچھ فرمایا گیا ھے
اس پر اپنے یقین کو مضبوط کریں۔
تیسری بات یہ ھے کہ
پختہ عزم اور وعدہ کریں کہ
ھر فرض نماز کے بعد ایک بار  آیت الکرسی  پڑھیں گے۔
فجر اور مغرب کے بعد تین بار
گھر سے نکلتے وقت   اور
گھر میں داخل ھوتے وقت
اور
رات کو سوتے وقت
یہ  آیت الکرسی  کا ضروری نصاب ھے۔
باقی مزید جس کو جتنی توفیق ملے۔

جس مسلمان کو  رزق کی تنگی ھو۔
اسباب بند ھو چکے ھوں۔
قرضے جکڑ چکے ھوں
اور کوئی زریعہ وسیلہ نہ بنتا ھو۔
وہ دو رکعت نماز ادا کرکے۔
با وضو
ایک سو ستر (170)بار آیت الکرسی پڑھے۔
اس کے بعد تین ھزار (3000) بار
یا کافی
یا غنی
یا فتاح
یا رزاق
پڑھے۔
اول آخر سات سات بار درود شریف پڑھے۔
اور آخر میں دعا کرے۔
بس یقین رکھیں اور تھوڑا سا صبر اور انتظار کریں۔اللہ کی رحمت ہو جاے گئی جس نے یہ عمل کرنا ہے 41 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر ھدیہ کرے اور اللہ ھو لکھتے جایئں اجازت ملتی جاے گئی

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer