Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Tuesday, July 21, 2020

سورة البقرة کی فضیلت احاديث كى روشنى ميں

✨سورة البقرة کی فضیلت احاديث كى روشنى ميں:
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
🍁 قرآن پڑھو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے ساتھیوں کے لیے شفاعت کرنے والا (بن کر) آئے گا۔
تم دو چمکنے والی سورة البقرة اور آل عمران پڑھا کرو، کیونکہ وہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جس طرح وہ دو بادل ہوں یا پرندے کے پروں کے ٹکڑے ہوں، دونوں اپنے ساتھیوں کے حق میں جھگڑا کریں گی۔ تم سورة البقرة (لازمًا) پڑھو، کیونکہ اس کا پڑھنا باعثِ برکت اور اس کو چھوڑنا باعثِ حسرت ہے۔ ہاں باطل اس (سے مقابلہ) کی طاقت نہیں رکھتا۔
(صحیح مسلم)

🍁تم اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔ اس میں نماز پڑھا کرو کیونکہ جب تم اس گھر میں سورة البقرة پڑھتے ہو تو شیطان اس کو سن کر لازمًا بھاگ جاتا ہے۔
(صحیح ابن حبان)
ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (سورت بقرہ کی تلاوت کیا کرو؛ کیونکہ سورت بقرہ کو یاد کرنا برکت ہے، اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے، جادو گر اس پر غالب نہیں آ سکتے) مسلم: (804)

🍁 رسول ایمان لایا اس پر جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل کیا گیا اور سب مومن بھی۔ سب کے سب ایمان لائے الله ﷻ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی، تیری بخشش (مانگتے ہیں ) اے ہمارے رب اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔
الله ﷻ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اسی کے لیے ہے جو اس نے (نیکی) کی اور اس پر ہے جو اس نے (گناہ) کمایا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا ہم خطا کر لیں تو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے ہمارے رب، ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جیسا کہ تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا، اے ہمارے رب، تو ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس (کےاٹھانے) کی طاقت ہم میں نہیں، ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولا ہے پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔ آمین

رسول الله ﷺ نے فرمایا

🍁 جو رات کو سورة البقرة کی آخری دو آیات پڑھے گا وہ اس کو کافی ہو جائیں گی
(صحیح البخاری)

🍁سیدنا عبد الله بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک دن جبریل رسول الله ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اپنے اوپر دروازہ کھلنے کی آواز سنی۔ انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا یہ آسمان کا ایسا دروازہ ہے جو صرف آج کھولا گیا ہے اور آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا پھر اس سے ایک فرشتہ اترا انہوں نے کہا یہ ایسا فرشتہ ہے جو آج زمین پر اترا ہے اور آج سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ پس اس (فرشتے) نے سلام کیا اور کہا:
دو نوروں کی خوش خبری ہو، جو آپ ﷺ کو عطا کیے گئے ہیں آپ ﷺ سے پہلے یہ دونوں کسی نبی کو نہیں عطا کیے گئے۔ فاتحة الکتاب اور سورة البقرہ کی آخری آیات۔تم ان دونوں میں سے جو حرف بھی پڑھو گے تمہیں (اس کے بدلے) عطا کیا جائے گا
(صحیح مسلم)

🍁 بے شک الله ﷻ نے آسمان و زمین کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی جس میں سے دو آیات اتاریں جن کے ساتھ سورة البقرہ کو ختم کیا۔ جس گھر میں تین راتیں یہ (آیات) پڑھی جائیں تو شیطان اس (گھر) کے قریب نہیں آتا
(سنن الترمذی)

🍁 سیدنا عبد الله سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب رسول الله ﷺ کو معراج پر لے جایا گیا تو آپ ﷺ سدرة المنتہی تک پہنچے جو چھٹے آسمان پر ہے۔زمین سے جو کچھ بھی چڑھتا ہے وہ یہیں آکر ٹھہر جاتا ہے پھر اس میں سے لے لیا جاتا ہے اور جو اوپر سے اترتا ہے وہ بھی یہیں ٹھہر جاتا ہے پھر اس میں سے لے لیا جاتا ہے۔
الله تعالیٰ نے فرمایا:
اِذْ یَغْشَی السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰی (النجم:16)
"جب ڈھانپ رہا تھا سدرہ کو جو کچھ کہ ڈھانپ رہا تھا''
سیدنا عبد الله نے کہا:
سونے کے پتنگے تھے پھر رسول الله ﷺ کو وہاں تین چیزیں عطا کی گئیں:
پانچ نمازیں،
سورة البقرہ کی آخری دو آیات،
اور(یہ خوشخبرى کہ) آپ ﷺ کی امت میں سے اس شخص کے باقی تمام تباہ کرنے والے گناہوں کو الله ﷻ نے بخش دیا جو الله ﷻ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے
(صحیح مسلم)

🍁 رسول الله ﷺ نے فرمایا
مجھے سورة البقرہ کی یہ آخری آیا ت عرش کے نیچے ایک خزانے سے دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں
(مسنداحمد)

1 comment:

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer