Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Tuesday, July 21, 2020

پریشانی اور غم سے چھٹکارہ پائیں

پریشانی اور غم سے چھٹکارہ پائیں
----------
غم کو دور کرنا ، پریشانی سے نجات دینا اور سینہ کو کھول دینا صرف اللہ وحدہ کے ہاتھ میں ہے ، لہذاآپ جب کسی کرب یا سینہ کی تنگی میں مبتلاہوں تو اللہ وحدہ کی طرف رجوع کریں اور اس سے دعاکریں کہ وہ آپ کی پریشانی کو دور فرمائے،اگر آپ کسی پریشانی میں مبتلاہیں تو وہ کام کریں جورسولﷺ کیا کرتے تھےیعنی حدیث میں آتا ہے کہ جب آپ کوکوئی غم لاحق ہوتا تو آپ ﷺ نماز پڑھنا شروع کردیتے ، اس کے علاوہ آپ یہ دعا بھی پڑھا کرتے تھے:

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ(صحیح بخاری:6346صحیح مسلم:2730)

’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت ہی بزرگ اور بڑا ہی بردبار ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جوعرش عظیم کا رب ہے ۔ اللہ کے سوا کو ئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے اور عرش کریم کا مالک ہے۔‘‘

رسولﷺکی زندگی ہمارے لیے ایک نمونہ ہے جس پر عمل کرکے ہی ہمیں پریشانی اور غم سے چھٹکارہ مل سکتاہے۔

اللہ تعالی نے فرمایا:

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب:21)
’’یقیناً تمہارے لیے رسول اللہﷺ(کی ذات) میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘


آج جب کہ ہر طرف غم ، پریشانی، دکھ، تکالیف، رنج و الم ڈیرہ ڈالے بیٹھے ہیں۔ ہم سکون اور خوشی کی تلاش میں مادیات کے پیچھے اس قدر مگن ہو گئے ہیں کہ مزید پریشانیاں مول لے بیٹھے ہیں۔ ایسے میں ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت پر عمل کرتے ہوئے وسائل کی تلاش کے ساتھ نماز اور دعاؤں سے بھی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ بے شک حقیقی سکون تو اللہ کے ذکر میں ہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer