Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Thursday, July 9, 2020

سَردَرْد کی کئی اقسام ہیں // Headache treatment




*سر درد*🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

سَردَرْد کی کئی اقسام ہیں ۔

(1) دردِ شقیقہ (Migraines) اسے آدھے سَر کا درد بھی کہا جاتا ہے۔یہ بہت تیز ہوتا ہے حتّٰی کہ پورے جسم پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ یہ درد آنکھوں سے شروع ہوکر سَر کے پچھلے حصّے تک پہنچتا ہے اور اکثر18،19سال کی عمر سےاس کی ابتدا ہوجاتی ہے جو تقریباً40 سال کی عمر تک چلتا ہے۔ مَردوں کی بَنِسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ کبھی بچے بھی اس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ زیادہ غصّہ کرنے، باہَر سفر کرنے اور کھٹی چیزیں کھانے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جن مقامات پر تیز روشنی یا زیادہ شور ہو وہاں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ تاریک اور خاموش جگہوں پر اس میں کمی آجاتی ہے۔ یہ درد نیند پوری نہ ہونے اور رات دیر تک فضولیات میں لگے رہنے کے سبب بھی ہوتا ہے۔ 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

(2) پورے سَر کا دَرْد عُموماً کمپیوٹر، ویڈیوگیمز اور اس طرح کی اشیاء کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد اس کے شکار ہوجاتے ہیں۔

(3) گچھوں کی صورت میں ہونے والا درد اسے انگلش میں Cluster headache کہتے ہیں، سَر کی ایک جانب آنکھ کے قریب ہونے والا یہ درد بہت شدید ہوتا ہے، اس میں بعض اوقات اس کی شدت سے آنکھ سرخ ہوجاتی اور آنکھ اور ناک سے پانی بھی بہتا ہے۔

طبی لحاظ سے سَردرد کے اسباب میں سے ایک سبب دماغ کی اندرونی نسوں کے کھل جانے کی وجہ سےخون کا پریشر بڑھ جانا بھی ہے۔ جبکہ نسوں کے کھلنے کے کئی محرکات ہیں۔

*سر درد کے  چار گھریلو علاج

(1) جب سَر میں دَرْد ہو رہا ہواُس وقت سُوکھی ہوئی ادرک کو تھوڑے سے پانی میں گھس کر سُونٹھ کا گِھسا ہوا حصّہ پیشانی پر مَلنے سے اِنْ شَآءَ اللہ آدھے سَر کا دَرْد جاتا رہے گا ۔

(2) خشک دَھنیا کے تھوڑے دانے اور تھوڑی سی کِشمِش  سادہ پانی میں چند گھنٹے بھگو کر پینے سے اِنْ شَآءَ اللہ (سَردَرْدمیں) فائدہ ہوگا۔

(3) ناریل کا پانی پینے سے آدھے اور پورے سَر کے دَرْد میں کمی آتی ہے🌹

 (4) ایک چمچ چینی اور دو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھ لیجئے۔ انہیں چباتے اور چوس چوس کر رس پیتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہ دردِ سَر کا مرض جاتا رہے گا۔

* سردرد کے تین روحانی علاج 🌹

(1)اگر کسی کو آدھے سَر کا دَرْد ہو تو ایک بار سُورَۃُ الْاِخْلَاص (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دَم کیجئے، حسبِ ضَرورت تین(3)بار، سات(7)بار یا گیارہ(11)بار اِسی طرح دَم کیجئے۔ گیارہ(11) کا عدد پورا ہونے سے قَبل ہی اِنْ شَآءَ اللہ آدھے سَر کا دَرْد ٹھیک ہوجائے گا 🌹

(2) سُورَۃُ النَّاس سات (7) بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر سَر پر دَم کیجئے، اور پوچھئے، اگر ابھی دَرْد باقی ہو تو دوسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے۔ اگر اب بھی دَرْد ہو تو تیسری بار بھی اِسی طرح دم کیجئے۔ پورے سَر کا دَرْد ہو یا آدھے سَر کا کیسا ہی شدید دَرْد ہو تین(3) بار میں اِنْ شَآءَ اللہ جاتا رہے گا۔🌹

(3) لَا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ (۱۹) (ترجَمَۂ کنزُالایمان:اس سے نہ انہیں دردِسَر ہو نہ ہوش میں فَرق آئے)۔
*(پ27، الواقعہ:19)*
 یہ آیتِ کریمہ تین بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف) پڑھ کر دردِسَر والے پر دَم کر دیجئے۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer