Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Thursday, July 9, 2020

(Anxiety) // ڈپریشن اور اس کی علامات



ڈپریشن اور اس کی علامات
ڈپریشن اور اضطراب (Anxiety)، اسباب، بچاؤ اور علاج
دل کی کمزوری کی علامات

ہم اکثر اپنی روز مرہ زندگی میں ڈپریشن کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور اداسی و مایوسی کو ڈپریشن سمجھتے ہیں،کسی سے جھگڑا ہوجانا ،بچے کا رزلٹ اچھا نہ آنا،بیمار ہو جانا یا پھر کوئی اور بات ،حالانکہ یہ کیفیات عارضی ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔ڈپریشن ایک ایسی ذہنی کیفیت کا نام ہے جس سے انسانی ذہن ،فکری رویہ،روز مرہ امور کی انجام دہی اور جسمانی صحت قوت متاثر ہوتی ہے اور اس کا بر وقت علاج نہ کروانے کی وجہ سے اس کا دورانیہ طویل عرصہ پر محیط ہو سکتا ہے۔اس کی علامات درج ذیل ہیں۔

> مستقل اداسی ،بے چینی کی کیفیت اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہونا
> جسمانی توانائی کا کم ہونا
> وزن کی کمی یا زیادتی ہونا
> کسی بھی کام میں دل چسپی نہ لینا
> نظام انہضام میں تبدیلی آنا
> بلا وجہ رونا
> بے وقعتی ،احساس کمتری ،بے بسی اور نا امیدی جیسی کیفیات میں مبتلا ہونا
> جسمانی تکالیف جیسے کہ شدید سر درد میں مبتلا ہونا
> خود کشی کے خیالات کا ذہن پر سوار ہونا یا خود کشی کی کوشش کرنا
< رونا
< غصہ
< نرم دلی

ان تمام علامات کی مستقل موجودگی بتاتی ہے کہ فرد ڈپریشن کا مریض ہے اور اس کو بر وقت تشخیص اور علا ج کی ضرور ت ہے
اوراگر اس کا بر وقت علا ج نہ کر وا یا جائے تواُ ن کی ذا تی اور کاروباری زندگی شدید متاثر ہوتی ہے اور بعض مر یض خود کشی تک کر لیتے ہیں.
#علاج

پہلے تو نماز ذیادہ پڑھے اللہ پاک کو یاد کریں
گھر والوں یا دوستوں سے باتیں کرتے رہے
کھلے ماحول میں جایا کریں
خود کو کسی چیز کا عادی نہ بنائی
ھمیشہ ہنستے رہی

#روحانی علاج
5 مرتبہ سورہ الحمد
5 مرتبہ سورہ الناس
100 مرتبہ درود
نماز 5 ٹائم لازمی پڑھی کیوں کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے پاک رہنا پسند کریں گے جس وجہ سے برائی سے محفوظ رہے گے
#میڈیکل علاج
لیکسل ٹیبلیٹ
ڈپرولیکس ٹیبلیٹ
ان میں سے کوئی ایک لے روزانہ
عمل کرنے سے پہلے اجازت لازمی لے



آسان اور متبادل علاج
تمام سکون آور ادویات مصنوعی سہارا دیتی ہیں۔ اگرچہ ان سے وقتی سکون ضرور مل جاتا ہے مگر بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہوتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ پریشانی، ذہنی انتشار، طرح طرح کے سماجی و نفسیاتی مسائل کی وجہ سے   بے سکونی اور بے خوابی کی شکایات عام ہیں۔ اس طرح کی تمام پریشانیوں سے بچنے کے لیے سب سے آزمودہ اور روحانی نسخہ اپنے اللہ کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ آپ پریشان ہیں۔ گھبرائیے نہیں۔ وضو کریں۔ دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھ کر اللہ کے سامنے گڑگڑائیے۔ اپنے مسائل کے حل کے لیے دعا مانگیں۔ اللہ کی رحمت طلب کریں۔ ان شاء اللہ آپ پر اللہ کی رحمت ہوگی اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔
سب سے بڑا مسئلہ نیند نہ آنے کا ہوتا ہے۔ جس سے ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیند نہ آنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، ان وجوہات کا تدارک ضروری ہے۔ نیند نہ آنے کی صورت میں کسی قسم کی دوا استعمال نہ کریں۔ مندرجہ ذیل آسان حل پر عمل کریں:
٭سونے سے پہلے اپنے آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہلکا کریں۔ شام کا کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔ اس کے بعد ہلکی سی چہل قدمی کریں۔

٭نہار منہ یا خالی پیٹ ایک سیب،دودھ کے گلاس کے ساتھ یا ملک شیک بنا کر لیں۔
٭کاجو جنرل ڈیپریشن اور اعصابی کمزوری میں ٹانک سے کم نہیں۔ کاجو وٹامن B بی گروپ سے پُرہے۔ خصوصاً موسم سرما میں خوب کھائیں۔
٭بہتر ہے سونے سے پہلے غسل کرلیں۔ اس سے فرحت بخش تازگی کا احساس ہوگا۔
٭آپ کا سونے والا کمرہ اچھا، صاف اور ہوادار ہونا چاہے۔
٭سونے سے پہلے مندرجہ ذیل عملیات کرنے سے روحانی فائدہ تو ہوتا ہی ہے۔ نیند پرسکون آتی ہے آزما کر دیکھ لیں۔
رات کو سوتے وقت کے عملیات
حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ حضرت علیؓ سے ارشاد فرمایا۔ اے علیؓ! رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سویا کرو۔
-1چار ہزار دینار صدقہ دے کر سویا کرو۔
-2ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو۔
-3جنت کی قیمت دے کر سویا کرو۔
-4دو لڑنے والوں میں صلح کرا کے سویا کرو۔
-5ایک حج کر کے سویا کرو۔
حضرت علیؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! یہ امر محال ہے۔ پھر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا۔
-1چار مرتبہ سورۃ فاتحہ یعنی الحمدللہ پڑھ کر سویا کرو۔ اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابر ہوگا۔
-2تین مرتبہ قل ہو اللہ پڑھ کر سویا کرو ایک قرآن مجید پڑھنے کے برابر ثواب ہوگا۔
-3چار مرتبہ درود شریف پڑھ کر سویا کرو جنت کی قیمت ادا ہوگی۔
-4دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویا کرو، دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ثواب ہوگا۔
-5چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو ایک حج کا ثواب ملے گا۔
یہ سن کر حضرت علیؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! اب تو میں روزانہ یہی عملیات کر کے سویا کروں گا۔
-6جب بھی پریشانی، مایوسی، ناکامی کا خوف، بیماری بے سکونی حدسے بڑھ جائے تو درج ذیل آیت فوراً پانچ مرتبہ اور اول و آخر درودشریف پڑھ کر تلاوت فرمائیں۔
اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْئَ
ترجمہ:      (بھلا وہ کون ہے جب بے کس اور مضطرب اسے پکارے تو دعا قبول کرتا ہے اور مصیبت کو دور کرتا ہے) ۔

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer