Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Thursday, July 9, 2020

hair removal at home //چہرے کے بالوں سے یقینی چھٹکارا




جسم کے فالتو بال ختم کرنے کے لیے

یہ سپیشل ان لوگوں کیلئے ہے جو اپنے چہرے اور جسم کے فالتو بالوں سے پرشان ہیں ۔یہ صرف چند دن استعمال کریں آپ کے چہرے کے فالتو بال ہمیشہ کیلئے غائب ہو جائیں گے۔

بہت سی خواتین چہرے پر فالتو بال نکل آنے کی وجہ سے پریشان ہو جاتی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی میں کافی کمی آ جاتی ہے ۔اکثر خواتین چہرے کے فالتو بالوں سے نجات پانے کیلئے ویکسنگ،تھریڈنگ اور بلیچنگ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔جن سے چند دنوں کیلئے تو بال صاف ہو جاتے ہیں مگر چند دنوں بعد پھر سے پرشانی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے تو اس کیلئے آج میں آپ کو ایک زبر دست طریقہ بتارہاہوں جس سے چہرے کے غیر ضروری بال ہمیشہ کیلئے غائب ہو جائیں گے ۔
نمبر1
آپ جیسے جیسے یہ طریقہ استعمال کرتی جائیں گی بال قدرتی طور پر آنا بند ہو جائیں گے اور اس قدرتی طریقے  کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔
اجزا

میدہ : 2 کھانےکے چمچ
پھٹکڑی : 1 چٹکی
عرق گلاب : حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک برتن لے لیں اور پھر اس میں 2 کھانے کے چمچ میدہ ڈالیں اور پھر اس میں 1 چٹکی پھٹکری اور حسب ضرورت عرق گلاب شامل کر لیں  جس سے ایک ہلکا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔

طریقہ استمعال

آپ اس پیسٹ کو اپنے پورے جسم پر لگائیں یا صرف غیر ضروری بالوں پر لگالیں جیسے ہی پیسٹ خشک ہو جائے تو ہاتھ کے ساتھ رگڑ کر اتار دیں ۔یہ طریقہ تین چار تک روزانہ باقاعدگی سے استعمال کریں اس سے چہرے کے فالتو بال ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گے اور فالتو بال آنا ہمشہ کیلئے بند ہو جائیں گے۔

نمبر2

اس  سے فالتو بال آنا ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے

اکثرخواتین کے چہرے پر غیر ضروری اور ناپسندیدہ بال ہارمونز پرابلم کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ماہانہ ایام میں بے قاعدگی ہو تو چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ ٹانگوں پر بھی غیر ضروری بالوں کی افزائش ہو نے لگتی ہے ۔چہرے کے بالوں کو دور یاختم کرنے کیلئے خواتین بلیچنگ ،ویکسنگ یا تھریڈنگ کا بڑی باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ۔

ان نا پسندیدہ بالوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے خواتین ہر قسم کے طریقے استعمال کرتی ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہر بار مختلف طریقے استعمال کرنے کے بعد یہ بال اسی شدد کے کیساتھ اگنے لگتے ہیں چہرے کے ان ناپسندیدہ بالوں کی وجہ خواتین پریشان رہتی ہیں ۔
چہرے کے یہ غیر ضروری اور ناپسندیدہ بالوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن شرط مستقل مزاجی کی ہے۔

اجزاء

انڈے کی سفیدی : 1

مکئی کا آٹا : 1 کھانے کا چمچ

انڈے کا ماسک چہرے کے فالتوں بالوں کو ختم کرنے کیلئے ویکسنگ جیسا کام  کرتا ہے یہ بہت آسانی سے گھر پر تیار کیا جاسکتا ہے ۔آپ نے یہ ماسک تیار کرنے کیلئے 1 عدد انڈے کی سفیدی لینی ہے اور اس میں 1 کھانے کا چمچ مکئی کاآٹا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں کہ یہ ایک ہموار پیسٹ بن جائے ۔

طریقہ استمعال

اب اس پیسٹ کو جہاں پر فالتو بال ہیں وہاں پر لگائیں جیسے ہی پیسٹ خشک ہو اس ہاتھ کے ساتھ رگڑ کر اتار لیں ۔یہ طریقہ 1 ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کریں آپ کو غیر ضروری بالوں سےنجات مل جائے گی ۔اور اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔
ایک دن چھور کربھی استمعال کرسکتی ہیں
.
نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں ’رواں ‘ کہا جا تا ہے۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ وراثت 2۔ لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا 3۔ ماہانہ نظام کی خرا بی یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین ’تھریڈنگ ‘ کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مزید برآں ویکسنگ بھی ایسے بالوں کا ایک علا ج ہے جو کچھ بہتر ہے کیو نکہ ویکس کرنے کے بعد بال دوبارہ دیر سے نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ چاہیں، تو ویکس گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اس کی سادہ سی ترکیب یہ ہے کہ گڑ کو آٹے میں ملا کر پگھلا لیں۔ جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے، تو بالوں پر لگائیں۔ جب بال آمیزے سے اچھی طر ح ڈھک جائیں، تو اس پر سوتی کپڑا چپکا لیں۔ تھوڑی دیر بعد کپڑا کھینچ لیں۔ لیکن خیال رہے کہ کپڑا بالوں کی مخالف سمت کھینچنا ہے۔ بال ساتھ ہی اتر آئیں گے۔ پہلے خواتین توری یا کدو کی سبی سے جسم دھوتی تھیں، تو ان کے جسم پر بال نہیں نکلتے تھے کیونکہ سبی رگڑنے سے بال آہستہ آہستہ ختم ہو جا تے ہیں۔ آج کل بال ختم کرنے کے لیے کئی سہو لیات دستیا ب ہیں مگر مسائل بھی اتنے ہی زیا دہ ہیں۔ اس لیے جسم سے رواں ختم کرنے کے لیے سبی کا استعمال ہی بہترین ہے۔ چہرے کو بیسن سے دھویا جائے تب بھی بال آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک ضروری بات، ویکس کے بعد جہاں سے بال اتارے گئے ہوں، وہاں برف ملئیے تا کہ بالوں کی نشوو نما کم سے کم ہو۔ فیشل کرنے سے بھی بال کم ہو تے ہیں لیکن اس کا سامان مہنگا ہے اور عموماً کئی خواتین خریدنہیں سکتیں۔ ان کے لیے میں دیسی فیشیل کا طریقہ لکھ رہی ہوں۔ (1) سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشیل کی کوئی چیز نہیں لگانی (2) اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں (3) پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں (4) بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں (5) بعد میں ترش مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا ہے۔ (6) اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے۔ (7) جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔ (8) اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer