Islamic Health Insights is a blog dedicated to providing valuable information on the intersection of Islamic teachings and modern healthcare. Our mission is to educate and empower individuals to make informed decisions about their health and well-being based on the principles of Islam. We cover a wide range of topics related to Islamic health, including nutrition, mental health, natural remedies, and more. Our team of writers and experts is passionate about sharing their knowledge.

Header Ad

Sunday, July 12, 2020

کیا آپ جانتے ہیں روزانہ جنت کی قیمت اور حج کیسے ادا کیا جاسکتا

       چھوٹی چھوٹی نیکیاں مگر بڑے بڑے ثواب



دین اسلام نے بنی نوع کو ایسے چھوٹے چھوٹے بہت سے عمل بتائے ہیں جن کو کرکے آپ بڑی بڑی نیکیوں کا ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ انسان کی کی گئیں چھوٹی چھوٹی نیکیاں اتنی قیمتی ہوتی ہیں کہ قیامت کے دن جب ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہوگا اور اس دن کے خوف سے بچہ بھی بوڑھا ہو جائے گا۔ تو یہ نیکیاں ہی ہوں گی جو اللہ کے حضور ہماری بخشش کا ذریعہ بنیں گی ۔ ایسا ہی ایک سونے سے پہلے چھوٹا سا عمل کرکے آپ بے شمار نیکیاں حاصل کر سکتے  ہیں۔
چھوٹی چھوٹی نیکیاں مگر بڑے بڑے ثواب
دین اسلام نے بنی نوع کو ایسے چھوٹے چھوٹے بہت سے عمل بتائے ہیں جن کو کرکے آپ بڑی بڑی نیکیوں کا ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ انسان کی کی گئیں چھوٹی چھوٹی نیکیاں اتنی قیمتی ہوتی ہیں کہ قیامت کے دن جب ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہوگا اور اس دن کے خوف سے بچہ بھی بوڑھا ہو جائے گا۔ تو یہ نیکیاں ہی ہوں گی جو اللہ کے حضور ہماری بخشش کا ذریعہ بنیں گی ۔ ایسا ہی ایک سونے سے پہلے چھوٹا سا عمل کرکے آپ بے شمار نیکیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

     فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :

روایت ہے کہ ایک دن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“اے علی! سونے سے قبل یہ پانچ کام ضرور کیا کرو”۔
1: 4 ہزار دینار کا صدقہ دیا کرو۔
2: پوراقرآن مجید پڑھا کرو۔
3: جنت کی قیمت ادا کیا کرو۔

4: اگر دو لوگوں میں اختلاف ہو تو ان کے بیچ صلح رحمی کرواؤ۔
5: اورایک حج ادا کرکے سویا کرو”۔

     حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ نے جواب دیا:

” یہ سب کام ایک دن میں کرنا مشکل ہے، میں کیسے انہیں پورا کر سکوں گا”۔
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
4 دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھنے کا ثواب 4000 دینار صدقہ دینے کے برابر ہے ۔
3 دفعہ سورۃ اخلاص پڑھنے کا ثواب ایک قرآن مجیدپڑھنے کے جتنا ملتا ہے
3 دفعہ درود شریف پڑھنے کی قیمت جنت ہے
10دفعہ استغفار پڑھنا دو لوگوں کے درمیان سلح کرنے کے برابر ہے
4 دفعہ تیسرا کلمہ پڑھنے سے روزانہ حج کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔
(سُبْحَان لِلّه وَ الْحَمْدُ لِلّهِ وَ لآ اِلهَ اِلّا اللّهُ، وَ اللّهُ اَكْبَرُ وَلا حَوْلَ وَلاَ قُوَّة ِلَّا بِاللّهِ الْعَلِىّ الْعَظِيْم)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ نے کہا: “یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اب میں سونے قبل روزانہ یہ اذکار دہراؤں گا”۔
اوپر بتائے گئے تمام اذکار میں ہمارے صرف 5 منٹ لگیں گے مگر ان نیکیوں کا اجر کتنا بڑا ہے اور کون نہیں چاہے گا کہ اس کے اچھے اعمالوں میں اضافہ ہو۔
اس عمل کو یاد رکھنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ آپ قلم لیں اور ان مسنون طریقوں کو کاغذ پر اتالیں اور اپنی بیڈ کے پاس رکح لیں تاکہ جب آپ لیٹیں تو سونے سے قبل یہ اذکار با آسانی دہرا سکیں۔

     وہ سورتیں جو آپ کی حفاظت فرمائیں گی:

سورہ فاتحہ اللہ کے عذاب سے بچاتی ہے
سورہ یٰسین قیامت کے دن پیاس سے بچائے گی
سورہ واقعہ غربت اور افلاس کو بھگاتی  ہے
سورہ ملک عذاب قبر سےدور رکھتی ہے
سورہ کوثر دشمنوں کی دشمنی سے بچاتی ہے
سورہ کافرون آخری وقت میں کفریہ اعمال سے دور رکھے گی
سورہ اخلاص منافقت اور منافقوں سے بچاتی ہے
سورہ فلق قدرتی آفات اور حسڈ سے محفوظ رکھتی ہے
دعا ہے کہ اللہ دین و دنیا میں ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اپنےقہر اور قبر کے عذاب سے بچا کر رکھے،یا اللہ تو ہمیں قدرتی آفات ، حاسدوں کے حسد،منافقت ،ذخیرہ اندوزی ،چوری اور جھوٹ بولنے جیسی برائیوں سے بھی بچانا۔ آمین

No comments:

Post a Comment

Featured Post

what islam say about health issues

The Islamic Point of view on Well-being: An All encompassing Way to deal with Prosperity   what islam say about health issues ? Presenta...

Blog Archive

Ad footer